ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے ایک اسٹور کیپر کو تفتیشی افسر بنا دیا،عدالت کا برہمی کا اظہار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت دفاع سے آئے نیب افسر کو ترقی دینے کے کیس میں ریمارکس دیے کہ نیب نے ایک اسٹور کیپر کو تفتیشی افسر بنا دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت دفاع سے آئے نیب افسر کی پروموشن میں

امتیازی سلوک کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پٹشنر کے پاس انکوائری اور تفتیش کرنے کا تجربہ نہیں تھا وہ اسٹور کیپر تھا، نیب کے تو انتہائی ماہر اور متعلقہ تجربہ رکھنے والے تفتیشی افسران ہونے چاہئیں۔نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اس پٹشنر کے کیس کو چیئرمین نیب ہارڈشپ کے طور پر دیکھے، ہم نے رولز بنائے ہیں ابھی وہ وزارت قانون کے پاس پڑے ہوئے ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ نے ایک اسٹور کیپر کو تفتیشی افسر بنا دیا،آپ کے ایکشن کے ساتھ تو لوگوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ تقرری کرتے ہوئے بین الاقوامی پریکٹس پر عمل نہیں کر رہے، یہ تو بہت ہی اسپیشلائزڈ فیلڈ ہے، پٹشنر نے جب آن جاب ٹریننگ لی تب بھی تفتیش کی، اس دوران لوگوں کے ساتھ کیا ہوا ہو گا۔پٹشنر کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…