جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلاول کو پتہ چل گیا ہے کہ ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کو پتہ چل گیا ہے (ن)انہیں استعمال کررہی ہے ،پیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو،پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہرکررہی ہیں، جو کریک نظرآرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں،فیصلہ سازی میں

وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، گلگت بلتستان کا الیکشن جیتیں گے،ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست ہماری منزل ہے،رکاوٹوں کے باوجود منزل کی طرف سفر جاری رہے گا جبکہ وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام نے ملک میں گندم کی قلت کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری تک 18 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے،ملک میں گندم کی قلت نہیں ہوگی،گندم کی قیمت میں اضافہ زخیرہ اندوزی کے باعث ہوئی، گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ منگل کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حامد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کسان کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوسکرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست ہماری منزل ہے،رکاوٹوں کے باوجود منزل کی طرف ہمارا سفر جاری رہے گا۔وفاقی وزیراطلاعات نے پی ٹی وی کی نجکاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ پی ٹی وی کء نجکاری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ مستقبل قریب میں پی ٹی وی کا نجکاری کا کوئی ارادہ ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پررد عمل میں کہا کہ ہرسیاست جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، بلاول کو پتا چل گیا ہے ،(ن )لیگ انہیں استعمال کررہی ہے اور پیپلز پارٹی

ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہرکررہی ہیں، جو کریک نظرآرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، ہمارا موقف ہمیشہ پاکستان اوراس کے ادارے رہے ہیں۔سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ کارروائی ہوگی تاہم ہم ان کو سیاسی شہید نہیں

بنانا چاہتے، فیصلہ سازی میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، گلگت بلتستان کا الیکشن جیتیں گے۔وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام نے ملک میں گندم کی قلت نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ زخیرہ اندوزی کے باعث ہوئی، گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ منگل کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ فخر امام نے کہاکہ کئی سالوں بعد گندم کی درآمد کی طرف

آئے ہیں،گندم درآمد کرنے کی وجہ گندم کی 18 سے 20 لاکھ ٹن کم پیداوار تھی۔ فخر امام نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت سندھ نے گندم کے معاملے کو اہمیت نہیں دی،پنجاب حکومت روزانہ 17 ہزار ٹن گندم ریلیز کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوری تک 18 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے،ملک میں گندم کی قلت نہیں ہوگی۔ فخر امام نے کہاکہ ایک ہفتہ میں گندم کی قیمت 2300 سے

2100 روپے تک آگئی ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ملک میں درآمدی چینی پہنچنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ چینی کافی کم قیمت پر ریلیز کی جائیگی۔ جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت کے نزدیک سب برابر ہیں،نہ کسی کے ساتھ

زیادتی ہوگی نہ کسی کو کوئی رعایت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ گنے کی کرشنگ کا سیزن جلدی شروع کرنے جارہے ہیں۔ حماد اظہر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے صنعتی پیکج کو صنعتکاروں نے بہت سراہا ہے،ہماری صنعتیں کرونا کے باوجود بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…