منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اتنی دولت اور جائیداد کہا ںسے آئی؟ نیب نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف تحقیقات مکمل کرلیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کے اس کے پاس اتنی دولت اور جائیداد کہا ںسے آئی؟ قومی احتساب بیورو ں نے مولانا فضل الرحمان کی ساری تحقیقات مکمل کرلی ہے ان کو اپنے کرپشن کا حساب دینا ہوں گا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تین بار وزارت عظمی سے ہٹانے کے باوجود اس کو

سمجھ نہیں آئی اس بار سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایسا سبق سیکھائیں گے کے چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا ٗ اے این پی ،پی پی پی ،مسلم لیگ ن کی کرپشن کی داستانیں ابھی قوم نہیں بھولی یہ کس منہ سے عوام سے کے پاس جارہے ہے مکس اچار پارٹی کی گیارہ جماعتوں کا اکیلا تحریک انصاف مقابلہ کریں گی پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے بائیس نومبر کے پشاور کے جلسے کے مقابلے میں اکیلے تحریک انصاف نے اکیس نومبر کو شہر ی ابادی سے دور غیر اباد میدان میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے جو پی ڈی ایم کے خلاف ریفرنڈ م ثابت ہوںگا وہ خٹک باغ ،ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور ایئرگیشن گسٹ ہائوس ضلع بھر کے پانچ صوبائی حلقوں کے اکیس نومبر کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ،ایم پی اے ادریس خان خٹک ،وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان خٹک ،حلقہ پی کے 61کے ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک پی کے 63کے نامزد امیدوار میاں عمر کاکا خیل تحریک انصاف کے ضلعی صدر رضا سعید بابر ،اسحاق خان خٹک ،امجد اعظم عرف قائد اعظم ،ملک ابرار ،ملک افتاب احمد خان ، مرکز ی انجمن تاجران

کے صوبائی نائب صدر قاضی ضیا الحق نے بھی خطاب کیا پرویز خان خٹک نے کہا کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ،سابق صدر اصف علی زرداری سمیت اپنے لیے این ار او حاصل کرنا ہے مولانا فضل الرحمان کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے عجیب بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہر شہر میں

جائیدادیں بنائی ایسے مالدار مولوی کو ہم نے کبھی نہیں دیکھاسابق وزیر داخلہ نصیر اللہ خان بابر نے مولانافضل الرحمان پر ڈیزل کا نام صیحح رکھا تھااور مرحوم نے جنرل بابر کے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ خزانے کی چابیاں مولانا کے حوالے کردیں قوم کو اب معلوم ہوا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے بے وقت احتجاج کا سلسلہ

شروع کردیا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف جو زہر اگل رہے ہے وہ ائین کی خلاف ورزی ہے اور اس کا حساب دینا ہوں گا پرویز خان خٹک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز اپنی والدین اورکرپشن کو بچانے کے لی پی ڈی ایم کا سہرا لے رہے ہے لیکن عوام باشعور ہے ان کے جھانسے میں نہیں ائیں گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پشاور میں

جو گیارہ جماعتوں کا جلسہ رکھا ہے اس کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے غیور کارکنوں اور ضلع نوشہرہ کے غیور عوام اکیس نومبر کو ولی انٹر چینج کے قریب پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کے سنگ بنیاد موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کریں گے اور خیبر پختون خواہ کی تاریخ میں عظیم الشان جلسہ سے ثابت ہوں گا اور پی ڈی ایم کو ان کی حثیت کا

پتہ چل جائیں گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے پرویز خان خٹک نے کہا کہ پانچ صوبائی حلقوں کے اجلاس میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ نوشہرہ کی غیور عوام اپنے قائد عمران خان اور میرے ساتھ بھر پور والہانہ محبت رکھتے ہے جس کا ثبوت اج ک اجلاسوں جو جلسے کی شکل اختیار کرگئے تھے پرویز خٹک نے کہا میں نوشہرہ کی عوام احسان کبھی بھی نہیں بھول

سکتا نوشہرہ کی عوام نے ہمیشہ مجھ پر اور میرے خاندان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا اور عوام کی خدمت ہمیشہ سے میرا وطیرہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دورحکومت میں ہمیشہ نوشہرہ کی عوام کی خدمت کی ہے نوشہرہ میں دیگر دینی وسیاسی جماعتوں اپنے دور زاقتدار میں نوشہرہ کی عوام کی کیا خدمت کی

ہے یہ اپوزیشن جماعتیں صرف الیکشن کے دنوں ڈگڈوگی بجا کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے گھروں سے باہر نکل اتے ہے ہے پھر ان کا پتہ ہی نہیں لگتا اور سالوں سال یہ پھر نظر نہیں اتے اب عوام باشعور ہے اور کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہے یہی وجہ ہے کہ نوشہرہ کی عوام

ہماری عزت کرتے ہے مجھ سمیت میرے خاندان کے دیگر افراد ہر وقت عوام میں موجود رہتے ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اکیس نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے نوشہرہ کے عوام ہر مکمن کوشش کریں تاکہ جلسہ کامیاب ہوں اور اپوزیشن کے منہ پر یہ ایک طمانچہ ثابت ہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…