جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اتنے میں تو کسی ریسٹورنٹ میں ایک کپ چائے آتی ہے‘‘350 روپے فی مرلہ زمین ایکوائر کرنے کے معاملے پر اپیل مسترد سپریم کورٹ نے  شہری کو کتنےہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کاحکم دیدیا؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

’’اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے واپڈا کی جانب سے مردان میں 350 روپے فی مرلہ زمین ایکوائر کرنے کے معاملے پر واپڈا کی اپیل مسترد کردی اور شہری کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کاحکم دیدیا،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ کیا یہ ظلم نہیں کہ واپڈا کسی شہری کی

آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،اتنے میں تو کسی ریسٹورنٹ میں ایک کپ چائے آتی ہے۔سپریم کورٹ میں واپڈا کی جانب سے مردان میں 350 روپے فی مرلہ زمین ایکوائر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ کیا یہ ظلم نہیں کہ واپڈا کسی شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،اتنے میں تو کسی ریسٹورنٹ میں ایک کپ چائے آتی ہے، جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ کو پتا ہے کہ مردان میں زمین کا کیا ریٹ ہے۔وکیل واپڈا شاکر اللہ آفریدی نے کہاکہ یہ بنجر زمین تھی واپڈا نے اسے بارانی بنایا ہے، علاقے میں زمین کا ریٹ ایسا ہی ہے، عدالت نے واپڈا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے شہری وحید کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…