جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی سٹورز پر 2کلو چینی تب ملے گی جب آپ اتنی خریداری کریں گے، شرط رکھ دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر دھونس کا بازار گرم 2 ۔کلوگرام چینی کے لیے ہزار روپے کے سامان کی خریداری کی شرط ۔عوام کی سفید پوشی کا بھرم اتارنے لگے ۔ زرعی ملک میں اجناس سبزیاں اور ملکی پیداوار بھی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔غریب عوام کے لئے پریشانی میں

کمی نہیں آئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے آٹا ،چینی ،گھی ،اور آئل وغیرہ پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوورز پر چینی کا کہیں نام و نشان نہیں۔ کئی کئی دن سبسڈائزڈ گھی اور آئل بھی نظر نہیں آتا ۔دالیں عام بازار کی نسبت گراں ہیں ۔اگر ہفتہ عشرہ میں سبسڈائزاشیائے خوردونوش نظر آتی ہیں تو ان کی خریداری کے لیے عام استعمال کے سامان سرف ،چائے ،صابن ،مصالحہ جات کی خریداری کی شرط رکھ دی جاتی ہے جس پر شہری سراپاء احتجاج ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے شہریوںارشد لال،ضمیر کاظمی،شفاقت علی و دیگر نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کما کر بچوں کا پیٹ پالے یا یوٹیلیٹی اسٹور والوں کی شرائط پورا کریں۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبسڈائز اشیائے خوردونوش کی قلت ہے اور ہم دوسرے سامان کے ساتھ فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔حکومت سبسڈائز اشیاء خوردونوش کا کوٹہ بڑھائے تو شکایات کا ازلہ ممکن ہے ۔اگر ہم گاہک کی خواہش کے مطابق سبسیڈائزڈ سامان فروخت کریں گے تو سٹاک ختم ہو جاتا ہے اور دوسرا سامان جوں کا توں رہتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…