لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اس بات کا انکشاف دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے، ان کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین
ہیتھرو ایئرپورٹ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ آنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ آج ہی پاکستان واپسی کے لئے لندن سے روانہ ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین لندن سے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایمریٹس ائیر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، علاج کی غرض سے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھوں گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین وطن واپسی کے لئے لندن سے روانہ ہو چکے ہیں۔