منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امریکی صدارتی انتخاب پر پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی) امریکی عوام کے ساتھ دنیا بھر کی نظریں اس فیصلے کی منتظر ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جہاں امریکی انتخاب سے متعلق دیگر ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں وہیں لوگ الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میمز(مزاحیہ تبصرے)بھی شیئر کررہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک صارف نے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے میم شیئر کی جس میں ایک کچھوا نہایت آہستہ رفتار میں چل رہا ہے۔ویسے تو صدارتی الیکشن امریکا میں ہورہے ہیں لیکن پوری دنیا بے چینی کے ساتھ نتائج کا انتظار کررہی ہے فراز خان نامی صارف نے اس مزاحیہ میم کو شیئر کرکے اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔ایک میم جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تعداد میں شیئر کی جارہی ہے وہ ٹرمپ کی امریکاکے مجسمہ آزادی کے ساتھ تصویر ہے جس میں ٹرمپ کے مخالفین یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا اگلا صدر نہیں بنائیں گے۔کچھ لوگوں نے اس مزاحیہ میم کو شیئر کرکے بتایا کہ وہ کتنی شدت سے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں لیکن ووٹوں کی گنتی ختم ہی ہوکر نہیں دے رہی۔ایک پاکستانی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لڑکے کی تصویر شیئر کی اور اسے

ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دی۔ایک پاکستانی صارف نے مولانا فضل الرحمان اور ٹرمپ کی فوٹوشاپ کی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا اس مشکل وقت میں ٹرمپ نے مولانا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ مدرسے کے طلبہ کو امریکامیں ممکنہ احتجاج اور دھرنے کے لیے لائیں۔ایک اور صارف نے لکھا میں نے امریکا میں کبھی قدم بھی نہیں رکھا لیکن میں بھی الیکشن کے نتائج چیک کررہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…