لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کی تصاویراور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کر دی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے تین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں ملزم عابد،شریک ملزم اورمدعی کی تصاویر،وڈیو چلانے پر پابندی عائد کی ہے،عدالت نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزراء اور
مشیروں کی پریس کانفرنس کاریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے جبکہ کیس کی رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کافیصلہ بھی معطل کردیا اور حکم دیا کہ پیمراعدالتی حکم پرمن وعن عملدرآمد کروائے،لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ابوذرسلمان خان نیازی کی درخواست پرحکم جاری کیا۔