جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرانس تباہ  ہو جائے گا اگر دنیا کے2ارب مسلمان صرف یہ کام کر دیں ،طریقہ کار بتا دیا گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،مذہب ہی امن کا پرچار کرتا ہے،جو خدا پر یقین رکھنے والے مذاہب ہیں وہ آپس میں برادری کی طرح ہیں،اسلام کے ماننے والے خاص لوگ بن گئے کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت کے لیے بنا ہیں،تمام انسان یکساں ہیں اسلام عالمگیر مذہب ہے

اسلام تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس نیشنل یوتھ امپاورمنٹ تنظیم کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پرمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر آزاد جموںوکشمیر سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ سرکار مدینہ نے خواتین کو حقوق دئیے ،غلاموں کو آزادی دی اس سے بڑھ کر انسانیت کا چارٹر کیا ہوگا،آپ ایسے نبی کی توہین کر رہے ہیں ،ہمیںیہ قبول نہیں،فرانس کے صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں،یہ آزادی اظہار کی بھی توہین ہے۔خاکوں کے حوالے سے بہت دیر سے میں یہ جنگ لڑ رہا ہوں،ہم نے پوپ فرانسس سے بھی بات کی اور قراردادیں بھی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پاس جمع کرائی ہیں،مسلمانوں نے بتا دیا ہے کہ اگر آپ توہین کریں گے ہم آپ کی مصنوعات نہیں خریدیں گے ،دنیا کے دو ارب مسلمان اگر فرانسیسی مصنوعات بائیکاٹ کر دیں تو یہ تباہ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اس لیے مارا جارہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں،ہندو اب تک مسلمانوں کا دل نہیں جیت سکا،اب باہر سے ہندو لاکر مسلمانوں کی زمینیں انہیںدی جارہی ہیں، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔میں پاکستان کی عوام سے اپیل کروں گا کہ آپ کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں،کشمیری بچوں کو قتل کیا جارہا ہے ،کشمیریوں پر بد ترین ظلم کیا جارہا ہے،بھارت نے کشمیر کومسلمانوں کے لیے بچڑخانے میں تبدیل کر دیا ہے۔عبداللہ گل حمید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا لفظ السلام و علیکم امن اور سلامتی کا مظہر ہے ،آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ،آزاد کشمیر کو بڑے عرصے بعد ایک اچھا صدر ملا ہے ، ان کی پاکستان کے لئے خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی ،پاکستان کے پرچم میںسفید رنگ اقلیتوں کو ظاہر کرتاہے ،آج مسلم دنیا میں ایسے لوگ پیدا کرنے ہیں جو بعد میں آنے والوں کو مسلماں کریں،اسلام تمام مذاہب کو ماننے والا مذہب ہے،ہم اگر آسمانی کتابوں کو نہ مانیںتو ہم مسلمان نہیں ہوسکتے ،کیا خاکے بنا کر امن کی خدمت کی جاسکتی ہے ،یہ کیوں کیا گیا ہے یا وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا جذبہ جہاد ختم تو نہیں ہوگیا،فرانسیسی صدر یہ کام کرکے اچھا نہیں کر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…