پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کو حکومت بنانے کی آفر پیشکش کرنیوالے کون تھے ؟سابق وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی حکومت قائم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور نہ ہی پی ڈی ایم نے اداروں کے خلاف کوئی بات کی ہے۔

اس کی بجائے صرف ان غلطیوں کا حوالہ دیا گیا جو ایسے افراد سے جڑی ہیں جو اہم ترین عہدوں پر بیٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان سے رابطہ کر کے حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیغام لانے والوں کو کہا کہ میری بجائے جا کر نواز شریف سے بات کریں۔سابق وزیراعظم نے پیغام لانے والوں کے نام بتانے سے گریز کیا لیکن کہا کہ نواز شریف اور ن لیگ ایسے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی ایسی کوئی حکومت تشکیل دیں گے جو ہائبرڈ حکومت بنانے کے لیے ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ طرز سے نہیں چل سکتی اور اس کے لیے آئینی حکومت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں تاکہ ماضی کی غلطیاں بار بار دہرانے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ، حکومت اور اپوزیشن ، عدلیہ میڈیا نیب کو مذکراتی عمل کا حصہ بنانا چاہئے اور فورم پر ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کر کے ایسا میکنزم تشکیل دیا جاسکے

جس میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔نواز شریف کی حالیہ تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد نے اگرچہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لیا لیکن اس کا مقصد ان کی توہین نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی کرنا تھا کہ کیا غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے

کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھیں نہ کہ ذاتی مسائل اور جھگڑوں پر بات کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معاملات مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں اور یہ کام دو سال پہلے ہی ہو جانا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان

کوئی رابطہ نہیں اور ایسے رابطے دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد کی بحالی سے دوبارہ شروع نہیں ہوں گے۔آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ،عمران حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ،جس حکومت کی بنیاد بے ایمانی پر ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ،ملک ترقی اس وقت کریگا جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…