پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا دیرینہ ساتھی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

28  اکتوبر‬‮  2020

سکھر(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما مبین احمد جتوئی مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں مبین جتوئی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں میں شمار کیے جاتے تھے، مرکزی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی کا اہم عہدہ چھوڑ دیا۔

مبین جتوئی نے پی ٹی آئی نارتھ ریجن کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیا، وہ شاہ محمود قریشی کے بھی قریبی لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مبین جتوئی نے استعفیٰ پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر کو ارسال کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شفقت انڑ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیراعلی وپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا بھی پارٹی سے علیحدگی پر غور جاری ہے۔ لیاقت جتوئی پی ٹی آئی قیادت کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرچکے ہیں۔اسدعمر کے دورہ حیدرآباد میں بھی جتوئی برادران موجود نہیں تھے تاہم لیاقت جتوئی نے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان ابھی نہیں کیا، یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ قیادت انہیں منا لے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…