منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اپوزیشن کیلئے سیاسی خطرہ ، ن لیگ کیخلاف کیا کام شروع ہو گیا، نواز شریف کے پیچھے کونسی قوتیں کام کر رہی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج سے سب سے زیادہ جس نے فائدہ اٹھایا وہ نواز شریف ہے ، جو نوازشریف فوج کیخلاف اعلان جنگ کر رہا ہے ، سب سے زیادہ نقصان بھی یہی خاندان اٹھائے گااور ہمارے ڈی جی آئی ایس آئی جب ٹکٹیں بنٹتی تھیں ن لیگ کی تو ، وہاں بھی یونیفارم میں بیٹھے ہوتے تھے حمید گل صاحب ، میں نے جو ٹکٹ لیا

وہ ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کی موجودگی میں لیا، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ، عمران خان نے واضح کردیا مشاورت ہوسکتی ہے لیکن نیب کیسوں پر نہیں ہوگی، بات اب ڈائیلاگ سے کافی آگے بڑھ گئی ہے ،پل کا کردار اد اکرنے کا وقت بھی ختم ہوگیا ہے، میں پہلے 31دسمبر سے 20فروری کی تاریخ دیتا تھا اب نومبر کو اہم قرار دیتا ہوں ، سیاست اب یکم نومبر سے شروع ہوگی اور 20جنوری تک فائنل ہوجائے گی، نواز شریف کی دونوں تقریروں کے بعد ن لیگ کی سیاست سے مایوس ہوچکا ہوں، نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ کسی قیمت پر قبول نہیں ہوگا، میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں کے لوگوں کی سوچ بن گئی ہے کہ ان کا ایجنڈا ملک مخالف ہے۔ باتیں صرف وہی لوگ کررہے ہیں جو نیب کے کیسوں میں مطلوب ہیں، نواز شریف نے اس بحران کو سوچ سمجھ کر کال کیا ہے، نواز شریف کے پیچھے پاکستان دشمن بیرونی قوتیں ہیں جو ملک کو خراب کرنا چاہتی ہیں، ملک کے اندر سے انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کو کچل دیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں بار بار کہتا ہوں عمران خان کہیں نہیں جارہا ہے، نواز شریف بہت آگے چلا گیا ہے باقی جماعتیں اتنا آگے نہیں جاسکتیں۔ مولانا فضل الرحمن کے 6 فیصد ووٹ اور قومی اسمبلی کی 9سیٹیں ہیں، اس کے باوجود مولانا فضل الرحمن سینیٹ میں اکاموڈیٹ ہوسکتے ہیں، تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں واضح پوزیشن لے گی، اپوزیشن کو نواز شریف سے سیاسی خطرہ ہے وہ ن لیگ کیلئے سیاسی قبر کھود رہی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کا معاملہ ہی مک جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست خارش کی بیماری جیسی ہے اس سے جلدی جان نہیں چھٹتی ہے، پرویز مشرف کا خیال تھا کہ بینظیر کو ہینڈل کرکے مسائل ٹھیک کرلیں گے لیکن ایسا نہیں کرسکے، عمران خان نے پرویز مشرف کے این آر او سے سبق سیکھا ہے، عمران خان کو سمجھ آگیا ہے کہ اپوزیشن سے بات کرنا اپنے لئے مسائل پیدا کرنا ہے، ن لیگ نے جتنا بڑا اسٹینڈ لے لیا اس کے بعد مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، فضل الرحمن ،پیپلز پارٹی اور اے این پی سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ن لیگ سے نہیں ہوسکتے، انہوں نے اپنا صفحہ خود پھاڑ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…