اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں طلال چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چار مارشل لاء لگے کسی کو ایک منٹ کی سزا تک نہیں ہوئی ، پی سی او کے تحت حلف لیے گئے پوچھا تک نہیں، وزیراعظم پھانسی کے پھندے سے جھول گئے
کسی نے مڑ کر دیکھا تک نہیں ، اٹک کے قلعے سے لے کر جلاوطنیوں تک دستانیں بھری پڑیں ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کسی وقت کلمہ نہیں پڑھا ،میں اگر کلمہ پڑھ لیا اور مسلمان ہو گیا کیا یہ میری غلطی ہے ؟ یعنی اگر میں نے آئین کی کتاب کھول لی ، پڑھ لی ، میں سمجھتا ہوں کہ میںنے اپنے پچھلے گناہوں سے سیکھا ، میں نے کفارہ اداکیا ہے ، کبھی میں پھانسی کے پھندے پر جھولا ہوں ، کبھی میں جلا وطن ہوا ہوں،کبھی میری بیٹیاں جیل گئی ہیں ، کبھی پاکستان ٹوٹا ہے، کبھی پاکستان میں ساٹھ ہزار شہید ہوئے ہیں ، یہ سب ہم نے جھیلا ہے اس ملک نے بھی اور سیاستدانوں نے بھی کفارہ ادا کیا ہے ۔