جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ہم الخالد ٹینک60فیصدپاکستان میں بناتے ہیں لیکن ایک گاڑی نہیں بنا سکتے، فواد چودھری کاملک میں بسوں کی تیاری کا اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت سائنس اور نجی کمپنی میں الیکٹرک نے بسز کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ پیر کو وزارت سائنس اور نجی کمپنی میں الیکٹرک بسز کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسز کا ہمارا

دوسرا کنٹریکٹ ہے، یہ کنٹریکٹ برطانوی کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر سائنس نے کہاکہ روٹین کے آلو مٹر بیچ کر پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے، ٹیکنالوجی سے پاکستان کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ای جی وی یورپ کی بڑی بسز مینوفیکچر کمپنی ہے، اب ای جی وی پاکستان کے لئے ایکٹرک بسز بنائے گی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے ملک میں موٹر سائیکل پر پانچ افراد سفر کر رہے ہوتے ہیں، فیملی کے لئے تھری ولر رکشہ لانے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے لگا دئیے دئیے، اب میٹرو ٹرین کو سالانہ بارہ ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے منصوبے لانے چاہئیں جن میں حکومت کو زیادہ پیسہ خرچ نہ کرنا پڑے، ہم اپنا ٹی وی موبائل اور دیگر الیکٹرانک نہیں بنا سکے۔ انہوکں نے کہاکہ ہم جے ایف سیون ٹین تھنڈر اور خالد ٹینک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جب تک الیکٹرانک چیزیں نہیں بنائیں گے تب تک معاشی مسئلے حل نہیں ہونگے، الیکٹرک بسز کے لئے ہم اسلام آباد، کراچی اور لاہور پر فوکس کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ان تین شہروں میں بسز چلائیں گے، اب ہم الیکٹرک گاڑیوں میں انڈیا کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسز میں بہت جلد ہم انڈیا کو پکڑ لیں گے، اگلے دو تین سالوں میں پورا موٹروے نیٹ ورک الیکٹرک وہیکل چارجنگ پر شفٹ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب ایسی کمپنیز پاکستان میں آرہی ہوں یہاں کا میڈیا دیکھ کر ان کو ڈر نہیں لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر میڈیا جلسے دکھا رہا ہوتا ہے، میڈیا کو تھوڑا بیلنس رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے چند سالوں میں میڈیکل انڈسٹری اربوں ڈالر منافع دے گی۔سی ای او نجی کمپنی ای جی وی نے کہاکہ ہمیں پاکستان میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، الیکٹرک وہیکلز میں حکومت کی پالیسیز پسند آرہی ہیں، ہم بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ریکٹر نیوٹیک جنرل ریٹائرڈ خالد نے کہاکہ الیکٹرک وہیکل کے تمام ریسرچ منصوبے یوٹیک میں میں آئیں گے۔ ریکٹر نیوٹیک جنرل ریٹائرڈ خالد نے کہاکہ ہم الیکٹرک وہیکل پر یونیورسٹی میں اپنی ٹیم بنائیں گے، اگلے چھ ماہ میں ہم اس پر کام شروع کر دیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ آپ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جارہا ہے،فواد چوہدری سوال پر مسکرا کر چل دئیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…