آرمی چیف نے کس معروف پاکستانی شخصیت کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(آن لائن)اپنے ملی نغموں سے قوم کے لہو کو گرمانے والے لیجنڈ گلوکار شوکت علی کو لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سو یو) منتقل کردیا گیا۔گلوکار شوکت علی کا علاج سندھ میں جاری تھا لیکن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔تاہم شوکت علی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں پر

انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پنجاب کے لوک فنکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ مہنگا علاج نہی کروا سکتے تھے لیکن اب سندھ کے گمبٹ ہسپتال میں ان مفت جگر ٹرانسپلانٹ ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔جس پر ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ لوگوں کی خدمت ہمارا فرض ہے اور حکومت سندھ کے ہیلتھ پروجیکٹس تمام پاکستانیوں کی خدمت کرتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق گلوکار شوکت علی کے جگر کے عارضے میں کافی پیچیدگی ہے جسے دور کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ضعیف العمری، شوگر اور عارضہ قلب کے باعث ان کا لیور ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جاسکتا۔گلوکار شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔شوکت علی کو حکومت کی جانب سے 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔گلوکار شوکت علی صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں ایک نام رکھتے ہیں 1965 میں گایا جانے والا ان کا ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن’آج بھی مقبول ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…