ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی مذہب کے نمائندہ نہیں ہو سکتے، امن پسندوں اور ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی گئی،فرانسیسی صدر کو سخت جواب

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فرانسیسی صدر نے دنیا کے امن پسندوں اور ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انسانیت کیلئے امن، سلامتی، رواداری و محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں قیامت تک کیلئے پوری انسانیت کیلئے رحمت بنائے گئے ہیں،فرانسیسی صدر کے عمل سے دنیا

کے اندر بین المذاہب مکالمہ، رواداری کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین کو فوری طور پر اس پر اقدامات اٹھانے چاہئیں،پاکستان کے مختلف مذاہب کے قائدین لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان نے فرانسیسی صدر کے متشددانہ موقف کے خلاف آواز بلند کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور تمام آسمانی مذاہب محبت، رواداری اور مکالمہ کا درس دیتے ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی مذہب کے نمائندہ نہیں ہو سکتے۔ فرانسیسی صدر کو دنیا کے امن پسندوں اور ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے اپنے اقدامات کو فوری واپس لینا چاہیے اور معذرت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے رویے سے دنیا میں انتہا پسند اور دہشت گرد اور شدت پسندوں کو تقویت ملے گی اور امن پسند، رواداری اور بین المذاہب مکالمہ پر یقین رکھنے والے کمزور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے عالم اسلام کے مسلمانوں اور دنیا کے امن پسندوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مذاہب کے قائدین آج لاہور میں اس صورتحال پر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایک متفقہ لائحہ عمل دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…