پراجیکٹ ایک افتتاح 2، حکومت کے بعد ن لیگ نے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح کا اعلان کر دیا

24  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر دیا، منصوبے کے افتتاح کی علامتی تقریب جین مندر چوک میں منعقد ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنان شریک ہوں گے۔ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین چلنے کی خوشی میں افتتاح اور جشن کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں

سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور،عطا اللہ تارڑ سمیت لیگی اراکین اسمبلی، عہدیداران اورکارکنان شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورنج لائن ٹرین کے فعال ہونے کا جشن منائے گی، یہ شہباز شریف کا خواب ہے جو شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ لاہور کے عوام شہباز شریف سے اظہار تشکر کا دن منائیں گے،دنیا اورنج لائن کے منصوبے کو شہباز شریف کے نام سے جانتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین بروز اتوار سے اپنے مقررہ روٹ پر چلا دی جائے گی۔ ٹرین کی افتتاحی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ٹرین کی روانگی کا افتتاح کریں گے افتتاحی تقریب میں چینی قونصلیٹ کے افسران، صوبائی اور وفاقی وزراء و اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس پنجاب، پاکستان ریلویز کے حکام اور دیگر ملحقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک پانچ بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین میں 1 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ ٹرین کا کرایہ 40روپے فی مسافر ہوگا مذکورہ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 بجے سے چل کر رات ساڑھے 7 بجے تک چلا کرے گی۔ جبکہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر دیگر روڈ پبلک ٹرانسپورٹ محلہ وار بند کی جائے گی۔ حکومت کے بعد ن لیگ نے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح کا اعلان کر دیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…