جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن جلسے سے قبل بڑا فیصلہ، دفعہ 144 نافذ، جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ+ آن لائن) بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے جلسے سے قبل بڑا فیصلہ کیا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان نے دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو دہشت گردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرصدارت ہوا، اس اجلاس میں اپوزیشن کے

جلسے سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے امکانات ہیں۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں دہشتگردی تھریٹ کو سنجیدگی سے لیں، جلسے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جلسے میں آنے والے قائدین اور شرکاء کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تیسرا جلسہ اتوار کو کوئٹہ میں ہوگا۔ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جلسے کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب قلات پہنچ گئے اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ کوئٹہ جلسہ میں شرکت کریں گی جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچنے کے امکانات ہیں تاہم جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے،سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…