اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنرل باجوہ کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں عمران خان کا نا پسندیدگی کا اظہار، خاص پیغام دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کے دشمنوں سے نہیں ملنا چاہئے تھا،اس حوالے سے جو بھی خفیہ ملاقاتیں کی گئیں وہ کیوں ہوئیں؟ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان انٹرویو میں سب پر ہی برہم نظر آئے،عدالتوں کا نام لے کر ان پر برسے، اس کے علاوہ میڈیاسے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، اپنی ٹیم سے بھی خوش نظر نہیں آئے کہ میں نے ان سے کہا تھا نوازشریف کو باہر نہ بھیجا جائے، سب سے بڑی بات وزیراعظم نے یہ کی سابق وزیراعظم نوازشریف نے ججوں اور جرنیلوں کوکانا کیا۔رئوف کلاسرا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں علم تھا کہ یہ ملاقاتیں ہورہی ہیں، لیکن آج ان کے نتائج کیا نکلے؟ اگر اپوزیشن اور آرمی چیف مل رہے تھے تو وزیراعظم کے خیال میں وہاں سے کیا نتیجہ نکلنا چاہئے تھا، کیا انہیں اپوزیشن کو رام کرنا چاہئے تھا کہ اپنی ڈیمانڈز نہ رکھیں اور عمران خان کی حکومت کے لیے کسی بھی قسم کا مسئلہ نہ پیدا کریں،میرا خیال ہے عمران خان کے ذہن میں شاید یہی بات ہوگی، ظاہر سی بات ہے جب اپوزیشن کے لوگ جنرل باجوہ سے مل رہے تھے تو ان کے اپنے کوئی گلے شکوے ہوں گے۔

وہ کچھ مانگنا چاہ رہے ہوں گے، جو انہوں نے مانگا بھی تھا، کیوں کہ اپوزیشن کو بھی پتہ ہے کہ انہیں جو کچھ بھی ملنا ہے وہ آرمی چیف سے ہی ملنا ہے ، کیونکہ وزیراعظم عمران خان تو صاف صاف کہتے ہیں کہ میں تو کچھ نہیں دوں گا ، تو کیا ان ملاقاتوں میں کسی نئی ڈیل کی کوشش کی جارہی تھی جو کہ بعد میں نہ ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…