شہزاد اکبر کے خلاف ججز کی جاسوسی کا کیس ، ججز کے خلاف سازش میں وزیراعظم کا بھی کردار ، صدر عارف علوی متنازعہ قرار،جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

23  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا تحریری فیصلہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کو متنازعہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ صدر عارف علوی کے کردار پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، عارف علوی

نے ڈکٹیٹشن لیتے ہوئے اپنے صوابدیدی اختیارات سے تجاوز کیا۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے کے مطابق صدر مملکت کے مستقبل کے فیصلے اور ممکنہ ریفرنس مشکوک قرار پائے جائیں گے، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، تفصیلی فیصلے سے حکومت کی معزز جج کو متنازعہ بنانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، ایک مرتبہ پھر ایک ادارے نے انصاف کے سلیکٹڈ سسٹم پر بات کی ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ کس انداز سے ایک معزز جج پر دباو ڈالنے کے لئے انکی اہلیہ کو ایف بی آر کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہزاد اکبر کا ایسیٹ رکوری یونٹ غیر قانونی ثابت ہوا ہے، شہزاد اکبر نے غیرقانونی فورم کو استعمال کر کے ججز کی جاسوسی کی۔ انہوںنے کہاکہ کیا شہزاد اکبر کے خلاف ججز کی جاسوسی کا کیس نہیں بننا چاہئے، ججز کے خلاف سازش میں وزیراعظم کا بھی کردار نظر آرہا ہے، وزیراعظم کو بھی گھر جانا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ معزز ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…