اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا میں دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،رکن اسمبلی کو پرکشش عہدوں کی پیشکش بھی کر دی، عاطف خان نے رابطوں کی
تصدیق کردی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے موجود رکن اسمبلی اورسابق سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،عاطف خان کوسیاسی جماعتوں کی طرف سے پرکشش عہدے کی پیشکش بھی کردی۔سابق سینئروزیرعاطف خان نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں نے ر ابطہ کیا ہے اور مختلف جماعتوں سے آفر ملی ہے۔سابق وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آ ئی میراگھر ہے،چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اپنا گھرچھوڑدوں،کسی صورت پی ٹی آئی اورعمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔