تحریک انصاف کے اہم رہنما ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد طلب، گورنر سندھ کی تبدیلی کا عندیہ

23  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن ) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی صدر سندھ نوابزادہ امیر بخش بھٹو کو ہنگامی بنیاد پر اسلام آباد طلب کرلیا۔ سندھ کے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی امیر بخش بھٹو کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق بعض حلقوں کی طرف سے عندیہ دیا جارہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو

ٹف ٹائم دینے کے لئے گورنر سندھ اندرونِ سندھ سے بنانے پر مشاورت جاری ہیں کیونکہ چند روز قبل سندھ پولیس کے روئیے کے باعث یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ سندھ پولیس جیالہ پولیس بن چکی ہے اور زرداری کی سندھ حکومت نے پولیس سمیت تمام ادارے یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور سندھ کے تمام محکمے عوام کی فلاح و بہبود خدمت کے لئے نہیں بلکہ پی پی کی سندھ حکومت کے ہاتھوں کی کٹھ پتلیاں بنے ہوئے ہیں پولیس سمیت ان تمام اداروں کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر کے جھوٹے مقدمات بناتی ہے اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری پرسندھ پولیس کے روئیے کے بعد پیپلز پارٹی کو وفاق کی جانب سے تین روز قبل یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ہٹ دھرمی اور بادشاہت کو ختم کرنے کے لئے سندھ میں کسی وقت بھی گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد بلاول زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی پریشان ہے۔ ذرائع کے مطابق بعظ حلقوں اور قوتوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے نمٹنے کے لئے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹا کر سابق وزیراعلیٰ سندھ سردار ممتاز علی بھٹو یا پھر امیر بخش بھٹو کو گورنر سندھ بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق جس کے لئے اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں کے ساتھ اہم مٹینگیں اور صلح مشورے جاری ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 15جنوری تک سابق وزیر اعظم نوازشریف جیل میں ہونگے ،وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں،ان کو نہیں چھوڑینگے ،لوٹا گیا پیسہ بھی وصول کرینگے ،کراچی واقعہ کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں ،شاہی خاندان خود کو قانون سے

بالاتر سمجھتا ہے ،یہ لوگ بھول گئے انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں،یہ آپس میں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز رات کو ہر چینل فوٹیج

دکھائی گئی، کسی میڈیا ہاوس نے نہیں دکھایا کہ کہیں پر دروازہ ٹوٹا کہیں پر کھینچا تانی ہوئی، کیپٹن صفدر بڑے پروٹوک میں گاڑی میں بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اضطراب میں لگ رہی ہیں، مریم نواز نے آج متضاد باتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ورز مریم نواز کے درباریوں نے چادر

اور چار دیواری کا ذکر کیا، یہ بھول گئے کہ اپنے دور میں چادر اور چار دیواری کا کتنا تحفظ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ بھول گئے کہ ماڈل ٹاون میں کس طرح حاملہ عورتوں کو مارا، بے نظیر بھٹو کی ہیلی کاپٹر سے تصویریں پھینکتے ہوئے چاردر اور چار دیواری کا خیال نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…