وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک قرار دیدیا گیا

23  اکتوبر‬‮  2020

صوابی (این این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے سیکیورٹی رسک قرار دیدیا۔ پارٹی کنونشن سے خطاب میں ن لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے کہاکہ پی ٹی آئی کا دور حکومت تاریخ کا سیاہ

ترین دور ہے، عوام نے ان کے دور میں کوئی خوشخبری نہیں سنی، ان کا ایجنڈا ہے کہ دوسرے کو ڈاکو اور چور کہنا ہے۔انہوں نے دوران خطاب وزیراعظم عمران خان اور نوازشریف کے سابقہ دور حکومت کے حوالے سے کہا کہ موجودہ اور اس سے پہلے کی حکومت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جھوٹ بولتے اور یوٹرن لینے کے ماہر ہیں جبکہ نواز شریف کو اچھی ٹیم ملی اور ایک اچھا بھائی ملا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا والے 7 سال سے عذاب دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے دن کے 12 بجے کہتے ہیں رات کے 12 بج رہے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ جیلوں میں ڈالنے سے نقصان مسلم لیگ ن کا نہیں پوری عوام کا ہوا ہے، یہ جتنی تختیاں لگاتے ہیں، یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور کے منصوبے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے کمر درد کے باجود مشین کی طرح کام کیا، اسحاق ڈار نے 5 سال ڈالر کو کنٹرول میں رکھا۔(ن )لیگی سینئر رہنما نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا، میرے بیٹے کو جعلی مقدمہ میں جیل میں ڈال دیا گیا، یہ بھول جائیں آپ کے دبانے سے ہم دب جائیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ ہمارے ساتھ ایسا کرنے سے آپ کو کیا ملا؟ عوام تو فاقوں سے مجبور ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…