اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی تیاریاں، تھریٹ الرٹ جاری

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ نیکٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں

دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نیکٹا کے مطابق دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔نیکٹا کے مطابق بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں، یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے،خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کریگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…