جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

مریم نواز کے کمرے کے باہر آپریشن، ویڈیو لیک ہو گئی، حیران کن مناظر

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔گرفتاری کا آپریشن 46منٹ تک جاری رہا۔نجی ٹی وی کو حاصل ویڈیو کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا آپریشن

صبح 6 بج کر 8 منٹ پر شروع ہوا جب ہوٹل میں پولیس کی دو موبائلیں داخل ہوئیں۔اس کے بعد 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم پندرہویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچی، مریم نوازکے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا۔6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے، 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔اس آپریشن کے دوران لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے کے بعد بریگیڈ تھانے کی پولیس نے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…