ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں مزدوری کا جھانسہ دے کر مبینہ آبروریزی کا واقعہ، پولیس نے تفتیش کے بعد 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پہاڑپور پولیس کے مطابق 30 اگست
کو میانوالی کے گائوں پیپلاں کی رہائشی خاتون نے اپنے ساتھ ہونیوالے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اسے اور اسکے شوہر کو زیادہ مزدوری کا جھانسہ دیکر ٹانک لایا گیا جہاں 5 افراد نے10 دن تک مسلسل اس کی آبروریزی کی۔پولیس نے بعد تفتیش 5ملزمان کے خلاف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ایف آئی آر کے مطابق ضلع ٹانک سے منتقلی کے دوران وہ ملزمان سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوکر تھانہ پہنچ گئی۔ایس ایچ او پہاڑپور گل شیر کے مطابق مزید شواہد اور ٹیسٹ کئے جارہے ہیں،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور 5 مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔