نوشہروفیروز(این این آئی)پاکستان آرمی بھرتی مرکز پنو عاقل کے ایک اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ پاکستان آرمی میں بطور کمیشن آفیسر لانگ کورس کیلئے آن لائن رجسٹریشن 05 اکتوبر 2020سے 06 نومبر 2020 تک جاری ہے۔ ایف اے ، ایف ایس سی 60 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس اور عمر یکم مئی 2021 کو 17 سے
22 سال کے درمیان ہو وہ بھرتی کے اہل ہوں گے۔ بھرتی کے خواہشمند نواجونوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاک آرمی بھرتی دفتر سانگھی چیک پوسٹ پنو عاقل یا آن لائن رجسٹریشن کیلئے پاکستان آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk یا فون نمبر 071.5805599 موبائل نمبر یا 0321.5399030پر رابطہ کریں۔