بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

گندم اور چینی کا سٹاک ہونے کے باوجود قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں؟ وزیراعظم شدید برہم

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا مشن بنانے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر کھل کر بحث کی

گئی۔ذرائع کے مطابق وزراء کی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے بھی چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے پوچھا کہ چینی کا اسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں ہیں؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام سرکاری محکمے اپنا ان پٹ دیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو سیاسی خواتین کے حوالے سے بھی محتاط انداز اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد عمر نے کہاکہ جلسہ ضرور کریں لیکن ایس او پیز پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، کورونا پھر پھیل رہا ہے، احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…