اسلام آباد(آ ن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی سینئیر رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کراچی واقعہ پاک فوج کی بھی بدنامی کا باعث بنا۔کراچی واقعے کی وجہ سے پولیس
کا مورال ڈاؤن ہوا۔آئی جی کو یرغمال بناکر من پسند آرڈر پر دستخط کرانا ایک ناقابل برداشت ردعمل ہے۔آرمی چیف کی جانب سے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کو امید ہے کہ آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔