’’سندھ پولیس کے بڑے چھوٹے افسران کی دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں ‘‘ کس کیخلاف خاموشی سے کیا کام کیا جارہا ہے؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف

20  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعدپولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے

۔اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’سندھ پولیس کے بڑے چھوٹے افسران دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں دے رہے ہیں ایسا لگتا ہے پولیس ایک خاموش ہڑتال کی طرف جا رہی ہے سب جانتے ہیں ہڑتال کس کے خلاف کی جا رہی ہے اب کسی انکوائری کی ضرورت نہیں پھر بھی اس انکوائری کو کل کے دن میں مکمل کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی معاملے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دےدی ہے۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…