کراچی میں خوفناک ریموٹ کنٹرول دھماکہ، متعدد افراد زخمی

20  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)جنوبی شیراز نذیر نے کہا کہ دھماکا ایک دکان کے باہر بس ٹرمنل کے قریب ہوا

جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد میں پیلٹس کا استعمال کیا گیا۔تحریر جاری ہیان کا کہنا تھا کہ ابھی دھماکے کے ہدف سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا کہ دھماکا بس ٹرمینل کے گیٹ پر ہوا، تقریبا ایک کلو دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر سائیکل میں نصب تھا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور دھماکے کے لیے ممکنہ طور پر ٹائمر ڈیوائس لگائی گئی تھی۔بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا تحقیقات کررہے ہیں کے دھماکے کا ٹارگٹ کون تھا۔دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم دیسی ساختہ تھا جسے سائیکل کے اوپر نصب کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…