خلائی مخلوق سے اگر آپ زمینی مخلوق بن گئے ہیں تو کیا لوگوں کو سمجھ نہیں آئیگی،یہ صرف مریم پر نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم پر حملہ ہے،جانتے ہیں کھیل کیوں کھیلا گیا،پی ڈی ایم رہنمائوں کا دعویٰ

19  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری اپوزیشن اتحاد کو تقسیم کرنے کی ساش ہے ،یہ صرف مریم پر نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم پر حملہ ہے، یہ جو نامعلوم افراد ہیں یہ سب کو معلوم ہیں اور خلائی مخلوق سے اگر آپ زمینی مخلوق بن گئے ہیں تو کیا لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی،مریم نواز یہاں آئی ہیں تو پیپلز پارٹی

میزبان ہے، جس کی مدعیت میں ایف آئی آر کٹی، وہ مدعی کون ہے ہم عوام کو بتائیں گے،ہم بچے نہیں ہیں سب سمجھتے ہیں کہ یہ کھیل کیوں کھیلا گیا،حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، بلاول بھٹو، آصف زرداری کو اس واقعے سے دکھ پہنچا ہے،وزیراعلی سندھ کو اس معاملے سے بے خبر رکھا گیا جس کے بعد واضح ہوگیا ہے حکومت کس کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور اس کے بعد عدالت پیشی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز، اختر مینگل، میاں افتخار، اویس نورانی، راجہ پرویز اشرف، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور راشد محمودسومرو سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر بات چیت اور مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما کیپٹن صفدر کو ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ان کے کمرے پر دھاوا بولا اور دروازہ توڑا، کیا

ہمارے معاشرے میں ایک خاتون کی یہ عزت ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے اس حوالے سے اپنا موقف دیا ہے کہ وزیراعلی کو اس معاملے سے بے خبر رکھا گیا جس کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ موجودہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ آخری وقت میں اسی طرح کے حربے آزمائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا

کہ میری بلاول بھٹو سے بھی بات ہوئی ہے اور یہاں پر پی پی پی کے سینئر نائب صدر راجا پرویز اشرف اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی موجود ہیں جس سے ان لوگوں کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں جن کا خیال تھا کہ پی ڈی ایم میں دراڈ پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے خانہ کعبہ میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اور تقدس پامال کیا۔مولانا فضل الرحمن

نے کیپٹن (ر) صفدر کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ا س موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اور دیگر تمام افراد جنہوں نے فون کرکے تشویش کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ صبح 6 بجے کے قریب ہم سو رہے تھے کہ ہمارے کمرے کا دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا گیا اور جب صفدر نے دروازہ کھولا تو باہر

پولیس کھڑی تھی اور انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفدر نے کہا کہ میں واپس آتا ہوں اور یہ کہہ کر اندر آئے تو پولیس اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے فون کرکے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ آپ ہماری مہمان تھی اور اس طرح کا واقعہ پیش آیا اور اسی طرح وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی فون

کرکے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ اس طرح کا واقعہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک لمحے کے لیے بھی ایسا نہیں لگا کہ پیپلزپارٹی نے یہ سب کچھ کیا، ہم جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ چیزیں ہوگی جس کے لیے ہم تیار ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مزار قائد میں نعرہ لگا لیکن پی ٹی آئی میں عمران خان کی موجودگی میں ہلڑ بازی کی جس کی

ویڈیو موجود ہے اور اگر کسی نے مزار قائد پر ان کے ارشاد کے نعرے لگائے اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے تو کیس کیسے بن گیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد کے نعروں سے کس کو ڈر لگتا ہے میں اچھی طرح جانتی ہوں اور اس نعرے سے ان کو اعتراض ہے جو ووٹ اور عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے آئے ہیں، جنہوں نے فاطمہ جناح سے لیکر نواز

شریف تک پاکستان کے منتخب نمائندوں کو غدار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو نامعلوم افراد ہیں یہ سب کو معلوم ہے اور خلائی مخلوق سے اگر آپ زمینی مخلوق بن گئے ہیں تو کیا لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔مریم نواز نے کہا کہ وقاص احمد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے ان کے خلاف قتل کے مقدمات ہیں، کیا آپ کو ایسے لوگ ملتے ہیں ظاہر ہے انہیں اٹھانا نہیں پڑے گا۔ انہوں

نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو اعلی سطح سے دھمکیاں آرہی تھیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھمکیوں سے نواز شریف یا مریم نواز مرعوب ہوگی اور پی ڈی ایم اتحاد میں کوئی فرق آئے گا تو اس کی خام خیالی ہے۔انہوںنے کہا کہ میرے قریبی لوگوں کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے سے بہتر ہے کہ یہاں موجود ہوں کہ اگر ہمت ہے تو آئیں اور مجھے گرفتار کریں۔مریم نواز نے کہا کہ مریم

اورنگ زیب نے بتایا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے تو ہم ساتھ لاہور جائیں گے۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ اس معاملے پر دکھی ہے، اس طرح کی حرکت ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے، کوئی معاشرہ اس طرح کی شرم ناک حرکت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مذمت

کا لفظ ہمارے دکھ اور غصے کو کم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلی کو اس سے بے خبر رکھا گیا اور ان کے علم میں لائے بغیر یہ کام کیا گیا لیکن اس سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت بوکھلا گئی ہے۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اس حکومت

کے دن گنے جاچکے ہیں، بلاول بھٹو، آصف زرداری کو اس واقعے سے دکھ ہے، مریم نواز ہماری مہمان تھی، سندھ کی ثقافت ہے اپنے مہمان کی خاطرداری کی جاتی ہے اس لیے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی اور تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…