ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نامزد ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہ مل سکے نیب کا صاف پانی کرپشن انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) احتساب بیورو لاہور نے صاف پانی کرپشن انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے انکوائری بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے منظوری مانگ لی ہے ۔ چیئرمین نیب کو پیش کردہ سفارشات میں

مؤقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری کے دوران نامزد افراد کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں مل سکے جبکہ پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی شق 45 کی سب شق 5 کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ای سی ایس پی اور اربن یونٹ کو غیر ملکی فرمز کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ دیے گئے تاہم پیرا رولز 2014 غیر ملکی یا پرائیویٹ فرمز کا حکومتی کمپنیوں سے ایسوسی ایشن پر خاموش ہے۔نیب انکوائری میں کہا گیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو 19 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کی رقم ادا کی گئی جبکہ صاف پانی جنوبی پنجاب آفس 2 سال کے لیے کرائے پر دیا گیا اور کرائے کی مد میں 6 کروڑ 48 لاکھ 29 ہزار کی رقم ادا کی گئی۔چیئرمین نیب سے سفارش کی گئی کہ معاملہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بھیج دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…