پشاور(آن لائن)ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں 100فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے ڈرائی فروٹ عام آدمی کے لئے ایک خواب سا بن گیا ہے مہنگائی کی تازہ ترین لہر کے باعث ڈرائی فروٹ کی دکانیں سنسان پڑ گئی ہے ۔ہشتنگری ، اشرف رو، پیپل منڈی ،
صدر ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد سمیت مختلف مقامات پر ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہو ئے ہیں کاجو 1800روپے سے 400روپے اضافہ کے ساتھ 2200روپے ، پستہ 1200روپے سے 1480روپے فی کلو ، اخروٹ چائنہ 330روپے سے 440روپے ، بادام پہلے درجے کے 900روپے سے 960روپے ، دوسرے درجے کے 800روپے سے 900روپے ، تیسرے درجے کے 600سے 700روپے تک ہو گئے ہیں ۔ مونگ پھلی کی قیمت میں 100روپے ، کالے چنے کی قیمت میں 100روپے ، کالا چنازرد کی قیمت میں 150روپے ، میوہ جات کی قیمتوں میں 100سے 250روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے سبزیوں ، دالوں ، گوشت ، انڈوں ، سمیت دیگر اشیاء کی قیمت میں پہلے سے ہی اضافہ ہو چکا ہے ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر ہے ۔