عمران خان ایک ہی جلسے سے دماغی توازن کھو بیٹھے، مریم نواز نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

18  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص کل چیخ چیخ کر اپنی شکست اور ناکامی کا ماتم کر رہا تھا۔ ابھی تو ایک ہی جلسہ ہوا اور وہ گھبرانا شروع ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی جلسے سے عمران خان دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، مریم نواز

نے کہا کہ تقریر کے ایک ایک لفظ سے، آپ کی حرکات وسکنات سے آپ کا خوف جھلک رہا تھا، یہ عوام کی طاقت کا خوف ہے جو ٹیلی ویژن کی سکرین پر تمام قوم نے دیکھا۔ہم جانتے ہیں آپ دباؤ اور پریشر میں ہے۔ خدارا وزیراعظم کی کرسی کی ہی کوئی لاج رکھ لو۔مریم نواز نے کہا کہ پریشر کو کیسے ہینڈل کرنا ہے؟ یہ کام نواز شریف سے ہی سیکھ لو۔ تم 126 دن دھرنے میں بیٹھے رہے لیکن نواز شریف نے ایک دن پریشر نہیں لیا تھا۔ نواز شریف نے دھرنے کے دوران تمہارا نام تک نہیں لیا تھا۔ تم کس خوشی میں اچھل رہے ہو، تمہارا نام تو کسی نے نہیں لیا، تم ایک تنخواہ دار ملازم ہو۔ یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ میں عمران خان کا نہ نام لینا پسند کرتی ہوں، نہ اسے وزیراعظم مانتی ہوں اور نہ ان کی جعلی حکومت کو تسلیم کرتی ہوں۔ گزشتہ روز انہوں نے شاید میرا مذاق اڑانے کیلئے مجھے کہا کہ میں ان کیلئے بچوں کی طرح ہوں لیکن نانی بن چکی ہوں۔مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نانی ماں کی بھی ماں ہوتی ہے لیکن آپ نے اس خوبصورت رشتے کی بھی تضحیک کی۔ میں عمران خان کے الزام کے الزام کا جواب دینا بھی توہین سمجھتی ہوں۔ مجھے کہا کہ بچی ہے لیکن نانی بن چکی ہے۔ میں شکر ادا کرتی ہوں کہ میں ایک نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہوں۔ یہ رشتے ان کو ملتے ہیں جو رشتے نبھانا اور رشتوں کا احترام جانتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میں نواز شریف اور کلثوم نواز کی

بیٹی ہوں۔ مولانا فضل الرحمان مجھے بیٹی سمجھتے ہیں اور اور آصف زرداری مجھے بیٹی کہتے ہیں، بلاول بھٹو مجھے بڑی بہن کی طرح عزت دیتا ہے۔ جب الیکشن آئے گا تو ہم ایک دوسرے کے حریف بھی ہونگے۔مریم نواز نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے

کہا کہ صنعت، کاروبار، سقوط کشمیر، کشمیریوں کا مقدمہ ہار جانا، پاکستانیوں کو دنیا میں تنہا کرنا، روپے کو مٹی میں ملا دینا اور بی آر ٹی تمہارے کارنامے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ تم بتاؤ تم نے کونسا کام کیا؟ تمہارے جہازوں کا خرچہ کہاں سے آتا ہے؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…