ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی بلاول بھٹو اور مریم پاکستان کی بات کریں ورنہ عوام انہیں اٹھا کر کہاں پھینک دے گی ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا تہلکہ خیز اعلان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور سفارتی تعلقات استعمال کیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت پورا زور لگائے گی کہ

ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، نواز شریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لائیں گے، اگر نواز شریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نواز شریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنا عوامی مطالبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، نہیں تو عوام انہیں اٹھاکربحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…