کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں پاور شو کرنے کے بعد کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کا آغاز ہو چکا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے جلسے میں شریک پیپلزپارٹی کی ایک کارکن جیالی سے
سوال کیا کہ آپ جلسے میں کیوں آئی ہیں، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ بلاول کو آزاد کرانے، اینکر نے سوال کیا کہ آپ کو یہاں آنے پر کوئی کھانا پینا ملا تو کارکن جیالی نے جواب دیا کہ کچھ بھی کھانے کو نہیں ملا ہے بس صرف ناشتہ دیا تھا۔ دعا بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے سندھ سے بندوں کو منگوا کر جلسہ گاہ بھرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، بے چاری عورتوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ یہاں کیوں آئی ہیں، کوئی بول رہی ہے بلاول کو آزاد کروانے کوئی کہتی ہے بلاول کی برسی میں آئے ہیں، کوئی کہتی ہے کھانا بھی نہیں دیا، دعا بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ویسے نون لیگ لاتی تو قیمہ والا نان تو مل جاتا لیکن یہ تو زرداری ہے۔