راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،کوسٹر میں پاک فوج کے چار سپاہی بھی دیگر مسافروں کے ساتھ شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جگلوٹ اسکردو روڈ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
امدادی آپریشن کے لیئے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئیں۔ کوسٹر میں پاک فوج کے چار سپاہی بھی دیگر مسافروں کے ساتھ شہید ہوئے۔یہ چاروں سپاہی اسکردواپنی ڈیوٹی پر واپس جا رہے تھے۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں سونا خان، آصف، ارشد، فاروق شامل ہیں۔