کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونے والا جلسہ ان کا گوجرانوالہ کے بعد دوسرا پاور شو ہے، جلسے میں شرکت کے لئے دوردراز سے کارکن آ رہے ہیں، ایسے میں ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے جلسہ کے شرکاء سے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کس نے بنائی ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے ایک شخص نے
کہا کہ آٹھ جماعتوں نے الائنس بنایا ہے اس کو پی ڈی ایم کہتے ہیں، ایک اور شخص نے کہا کہ پی ڈی ایم ہماری آواز میڈیا تک پہنچاتی ہے اس وجہ سے ہم اسے پی ڈی ایم کہتے ہیں، ایک خاتون نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عمران خان نے بنایا ہو گا۔ ہمارا تو پی پی پی ہے ہماری جان ہے، پی ڈی ایم توشاید عمران خان نے بنائی ہے۔