یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے کہ جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو،پرویز الٰہی نواز شریف کیخلاف کھل کر بول پڑے

18  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

کا اعلان کیا جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجو دتھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹتے ہیں یہ کون سا بیانیہ ہے ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔ پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویژن آج زبان زدِ عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…