ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا  سابق رکن اسمبلی کے پوتے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیںٹائیگرز فورس کا بھرپور کنونشن صر ف ایک ٹریلر تھا،اگر پی ٹی آئی نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا توآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ان خیالت کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 127میںپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق

رکن اسمبلی میاں رفیع کے پوتے میاں عثمان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں رضوان ،ارشد خان، عاطف احمد،صدیق اکبر، غلام مصطفی ،آصف چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے میاں عثمان        کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر بھی پہنایا ۔ جمشید ا قبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تاریک ہوتی سیاست کو دیکھتے ہوئے قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں۔پاکستان دشمن طاقتیں جانتی ہیں کہ روایتی ہتھیاروں کی جنگ سے کسی طرح بھی پاکستان کی فوج کو کمزورنہیں کیا جا سکتا اور اس کیلئے اندرونی سازشوںکا جال پھیلایا جارہا ہے اورنواز شریف اس کا مہرہ بن رہے ہیں۔ پوری قوم پاکستانی فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی نواز شریف کی ملک دشمن عناصر کی ایماء پر کی گئی تقریر کے بعد ان سے لا تعلقی کااظہار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اتحاد میں شامل 11جماعتوں کا جلسہ تھااوردوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگرز کنونشن تھااور ٹی وی سکرین پر فرق نمایاں تھا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…