پشاور( آن لائن)صوبائی درالحکومت پشاور میں بی آر ٹی کی آزمائشی سروس دوبارہ شروع کردی ہے تاہم رش سے بچنے اور مستقبل میں حادثات کی روک تھام کے لئے 25اکتوبر سے ممکنہ طور پر شروع ہونے والے بی آر ٹی سروس میں 100کے بجائے 150سے زائد گاڑیاں چلانے کافیصلہ کیا ہے چین سے مزید 50گاڑیاں کل پہنچ
جائیگی اس طرح مجموعی طور پر ڈھائی سو سے زائد گاڑیاں بی آر ٹی کی ہو جائیگی جس میں سے آٹھ گاڑیاں خرا ب ہو چکی تھی جن کا مرمت کا کام بھی کیا گیا ہے بی آر ٹی سروس کی آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ شروع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے مرمت ہونے والی گاڑیوں کے بھی آزمائشی سروس جاری ہے ۔