گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں کون سب سے زیادہ لوگ لایا، اس بارے میں سپیشل برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ جلسے میں شرکاء کی تعداد پندرہ سے بیس ہزار تھی اور انتہائی کم تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ سب سے زیادہ افراد آئے جن کی تعداد
3500 سے 4000 تک تھی لیکن ان میں سے بھی اکثریت مریم نواز کو راستے میں ہی چھوڑ گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خفیہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں شرکاء کی تعداد بارے بتایا گیا ہے اور کہا گیا کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور سے لوگوں کی اکثریت نے شرکت کی۔