جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2014ء میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان میز کے نیچے چھپ گئے، جاوید ہاشمی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ + این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں، یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب گوجرانوالہ میں 2014ء کے دھرنے کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپ گئے

تھے، سینئر سیاسی رہنما نے کہا کہ اس موقع پر شیخ رشید کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے، وہ میز کے نیچے چھپ گئے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آیا تو میں نے کہا کہ باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں یہ میرے بچوں کی طرح ہیں، میں نے لیگی ورکر سے ہٹنے کا کہا تو انہوں نے میرا حیا کیا اور وہاں سے ہٹ گئے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا،عمران خان سلیکٹڈ ہے، دلوں پر حکمرانی کر نے والا وزیر اعظم نوازشریف ہے،نوازشریف کے دور میں آٹا 35اور چینی 50روپے تھی،آج آٹا 85اور چینی 115روپے ہے، موجودہ حکمران حاجی نہیں سب سے بڑے کرپٹ ہیں۔ گزشتہ روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم وہ نہیں ہوتا جسے سلیکٹڈ کر کے لوگوں پر بٹھا دیا جائے وزیر اعظم وہ ہوتا ہے جو دلوں پر حکمرانی کرے نوازشریف آج بھی دلوں میں بستا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ہمیں غداری کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013میں ملک بھر میں بجلی نہیں تھی، مچھر کاٹتے تھے اور لوگ سو نہیں سکتے، نمازی مسجد میں جارہے تھے اور وضو کیلئے پانی نہیں ہوتا تھا، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ انہوں نے

کہاکہ نوازشریف نے کہا تھا میں اندھیرے ختم کرونگا اور چار سالوں میں اندھیرے ختم کئے، ملک میں اٹھارہ ہزار ووٹ بجلی لگی، ہمارے قائد نے چار سالوں میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی لگا کر اندھیرے ختم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز بم پھٹتا تھا، قوم لاشیں اٹھا کر تھک گئی تھی، نوازشریف نے فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردی ختم کی، پانچ سو ارب روپے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد

کیلئے دیئے اور۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں آٹا اور چینی سستی تھی،جو غریب کو 34روپے کلو آٹا اور 50روپے چینی دیتا تھا وہ چور ہوگیا اور آج غریب کو آٹا 80اور چینی 115روپے کلو دے وہ حاجی نہیں سب سے بڑا کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا نو جوان سینے پر پاکستان کا پرچم لگاتا تھا اور بھارت کی گولی سینے پر کھاتا تھا، بھارتی فوجیوں کے ساتھ وہ پاکستان زندہ

باد کہتا تھا، کشمیری شہداء ہم سے سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کے 72سال میں جمہوری حکومت آئی، مارشل لاء آیا، کبھی بھارت کو کشمیر ہڑپ کر نے کی جرات نہیں تھی آج مودی نے کشمیر کو ہڑپ کر کے بھارت کا حصہ بنالیا ہے اس کا جواب عمران نیازی کو دینا ہوگا، اس نے پاکستان کی طاقت کمزور کردی ہے،ہماری مسلح افواج مضبوط ہیں اگر پاکستان کی طاقت میں کمی نہیں

ہوئی تو عمران نیازی نے کشمیر پر سودا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے نجات دلانی ہے، بے روز گاری ختم کر نی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو مضبوط وفاق کے ساتھ چلانا ہے تو ہر شہری، دانشور، ہر وکیل، ہر مزدور، ہر کسان، ہر استاد، سر کاری ملازم ہماری موومنٹ کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا وعدہ ہے جونوازشریف

نے شروع کیا تھا اسے دوبارہ شروع کرینگے، سی پیک کو دوبارہ شروع کرینگے اورپاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائینگے۔سابق وزیر دفاع او ر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ 2012میں نوازشریف نے اسی جگہ پر جلسہ کیا تھا، میں سیالکوٹ سے ایک جلوس لیکر آیا اور جلوس نہ پہنچ سکا،وہ ساری سڑکیں نوازشریف کے جانثاروں نے جام کر دی تھیں لیکن آج میں نے اس بات کو یقینی

بنایا کہ میں تین چار گھنٹے جلسے میں پہلے پہنچاؤں تاکہ جس جدوجہد کا نقطہ اعتراض کررہے ہیں اس میں کوئی غیر حاضری نہ لگ جائے۔ ایک مقدس فریضے کا آغاز کررہے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں جس شخص کو ڈھائی سال پہلے مسلط کیا گیا تھا اس کے خاتمے کے دن آگئے، پاکستان جعلی حکومت کامزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے کہا تھا کہ پانچ سو آدمی گو عمران گو کہہ دیں تو چلا جاؤنگا اگر تم میں شرم و حیاء ہے تو کئی ہزار لوگ کہہ رہے ہیں گو نیازی گو۔انہوں نے کہاکہ نہ شرم ہے نہ حیاء ہے وہ استعفیٰ نہیں دے گا وہ وقت آئیگا آپ کا سیلاب اسلام آبا د جائیگا اور ہم اس کو اقتدار سے نیچے اتاریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج سارا پاکستان عمران خان کی جان کو رو رہا ہے، اس کے ووٹر بھی، سپورٹر بھی

اور سلیکٹر بھی، کوئی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں آپ کو عمران خان سے نجات دلائینگے۔انہوں نے کہاکہ خوشحالی کے سفرکی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی، یہاں بجلی ہو، روشنیاں ہوں، مہنگائی نہ ہو، ڈاکے اور ریپ نہ ہو تو نوازشریف کو لائیں۔انہوں نے کہاکہ چند ہفتوں میں عمران نیازی سے جان چھوٹ جائیگی، انشاء اللہ یہ اپنی طاقت

سے جائیگا۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ یہ کہتے ہیں آپ چھوٹے صوبے ہیں لیکن ہم ملک کے وارث ہیں،انہوں نے کہاکہ مشرف کی لگائی گئی آگ ہم سب کو برباد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کر نے کی

بات ہورہی ہے یہاں پارلیمانی نظام چلے گا کوئی صدارتی نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ لیں، وہا ں روزانہ لوگ لاپتہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین ہے، ہر شخص اور ادارے کو آئین کے مطابق چلنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…