”بھینسا پاگل ہو گیا ہے ”

17  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چوپائے کو سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو ٹکریں مارتے دیکھا جاسکتا ہے ، اس جانور کے سینگ لگنے کی وجہ سے گاڑی کی پانی کی بوتل بھی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں پانی گرناشروع ہوگیا

جبکہ گاڑی کا ایک ٹائر بھی پنکچر ہوچکاہے ، اس بپھرے جانور کو دور سے کھڑے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دوبارہ شیئرکرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “بھینسا پاگل ہو گیا ہے !”حامد میر کی اس ٹوئٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل بھی خاموش نہ رہ سکے اور لکھا کہ ” فکر نہ کریں اب گائوں کے لوگ بھینسے کا علاج کر لیں گے۔ علاج صرف دو منٹ کا ہوتا ہے اس کے بعد بھینسا اپنے آپکو دودھ دینے والی بھینس سمجھنا شروع کر دیتا ہے اور کسی کو سینگ نہ مارتا ہے نہ دیکھاتا ہے۔ ایک ہی بات کہتا پھرتا ہے۔ باڑے سے مجھے کیوں نکالا۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہونیوالی تقریرپر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف صاحب کی تقریر تو اچھی تھی انہوں نے باجوہ صاحب پر بہت سے الزامات لگائے اگر نواز شریف پر پابندی نہ ہوتی تو ان سے یہ ضرور پوچھتا کہ جب آپ کی پارٹی نے پچھلے سال باجوہ صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی تو آپ کو یہ الزامات کیوں یاد نہ آئے؟سوال تو بنتا ہے لیکن پوچھیں کیسے؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…