گوجرانوالہ جلسے میں اپوزیشن قائدین نے اپنی تقریروں میں بازاری زبان استعمال کی ، فواد چوہدری کا شدید ردعمل

17  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گوجرنوالہ جلسے میں قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، اپوزیشن کے جلسے میں 15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…