اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا مریض کے سفر کرنے پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ، مسافر کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات بھی ایئر لائن کو برداشت کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی
پرواز کیو آر 604 میں ایک کورونا مریض نے سفر کیا ، جس کا سی اے اے کی طرف سے نوٹس لیا گیا اور ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا گیا ، اس سلسلے میں سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں جرمانے کی رقم سی اے اے کلیکشن اکائونٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔