2 سال میں حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا، ملک بدترین بحران کا شکار، کیا یہ تبدیلی پسند آئی؟ بلاول بھٹو کا عوام سے سوال

17  اکتوبر‬‮  2020

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا عوام سے ایک سوال ہے کہ کیا تبدیلی پسند آئی؟ انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو سال میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے پاس

دو وقت کی روٹی نہیں، ملکی معیشت کی شرح نمو منفی ہو چکی، آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی معیشت تاریخ کے بدترین دورسے گزر رہی ہے، انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ پاکستان میں تاریخی غربت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کا بدترین دور دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں، پاکستان جب دولخت ہوا اس وقت بھی ملک کا یہ حال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا گوجرانوالہ کے عوام سے مخاطب ہونے کا پہلا موقع ہے اس لئے میں یہاں کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جماعت کیلئے قربانیاں دیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے، انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے پھر رہے ہیں مگر انھیں روزگار نہیں مل رہا۔ محنت کشوں اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عمران خان اور ان کے سلیکٹرز کی تبدیلی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…