ٹریفک حادثے میں بھکاری زخمی، ریسکیو والوں نے ہسپتال پہنچایا شناخت کیلئے جب اس کی جیب کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے کیا کچھ برآمد ہوا؟کمرے میں موجود افراد کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

15  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی بھکاری کی جیبوں سے بھاری رقم برآمد،پولیس کے مطابق بھکاری کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق ہسپتال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا اور کومہ میں چلا گیا۔

ایف سی اہلکاروں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ایمبولینس میں سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات پہنچایا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بھکاری کے سر پر شدید چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ ہوش میں نہیں تھا جبکہ اس کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھکاری کو ٹراما سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ہسپتال کے شعبہ حادثات میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کے لیے جیب کی تلاشی لی گئی تو کپڑوں اور واسکٹ کی جیبوں سے بھاری رقم برآمد ہونے پر وہاں موجود طبی عملے کے ارکان، پولیس اور ریسکیو اہلکار حیران رہ گئے۔ جیب سے ملنے والی رقم میں 500، 100 اور 50 روپے کے نوٹوں کے بنڈل جبکہ بڑی تعداد میں سکے بھی شامل تھے۔ گنتی کی گئی تو یہ رقم 85 ہزار روپے سے زائد بنی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ حادثات میں کسی نے بھکاری کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم انہوں نے بتایا کہ

ویڈیو کے ساتھ کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹ لکھا ہے کہ بھکاری کی جیب سے لاکھوں روپے ملے ہیں۔بھکاری کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی کا رہائشی ہے۔ہسپتال میں زخمی ہونے والے شخص کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ

اس کے والد کا دماغی توازن درست نہیں تھا اور وہ گھر سے باہر نکل کر لوگوں سے پیسے مانگتا تھا مگر کبھی گھر والوں کو پیسے نہیں دئیے۔ وہ کسی کو اپنی جیبوں کی تلاشی بھی نہیں لینے دیتا تھا۔ کوئی ان کے قریب جاتا تو وہ لڑنا جھگڑنا شروع کر دیتا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…