منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کرسمجھتے ہیں حکومت بچ جائے گی تو ایسا نہیں ہے ، یہ حکومت اب نہیں بچے گی، حکمران اس کام کے بعد بھاگ جائیں گے، احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کرسمجھتے ہیں کہ شاید حکومت بچ جائے گی تو ایسا نہیں ہے ، یہ حکومت اب نہیں بچے گی،عمران نیازی اور ان کے مشیر جواب دیں آپ آئین کی کس شق کے تحت این آر او دے سکتے ہیں،.معیشت کو تباہ کرنے کا طعنہ دینے والے بتائیںہماری ٹیم کے لوگوں کو اپنا معاون خصوصی

کیوں بنایا ،ہماری ٹیم کے لوگوں کو معاون خصوصی رکھ رہے ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف گرفتار ہیں،حکومت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور اس کے دور کی ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت سامنے نہیں لا سکی، ہمیں انتقام کا نشانہ بناکر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید حکومت بچ جائے مگر اب حکومت نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے او رحکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ وقار مسعود کو معاون خصوصی کیوں بنا گیا ہے ،اب آپ مسلم لیگ (ن)کی ٹیم کو معاون خصوصی رکھ رہے ،آپ کا بیانیہ کہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں معیشت تباہ ہوئی جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مہنگائی بد امنی اورانتقامی کاروائیوں کے خلاف ریکوزیشن کیا گیا ہے ،جھوٹے کیس بنا کر اپوزیشن اور (ن) لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، آج مہنگائی سے تنگ عوام جھولیاں اٹھا کر بددعا دے رہے ہیں،سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا۔ ہر سوال کا جواب این آر او نہیں دیں گے ہوتا ہے ،عمران نیازی اور ان کے مشیروں سے سوال ہے کہ آپ آئین کی کون سی شق کے تحت این آر او دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک میں کوئی نالائق لوگ نہیںوہ آنے والے سالوں میں ہماری کارکردگی

پر بہترین رپورٹ دے رہے تھے ،عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ہم کیسے کرپٹ تھے کہ غریب کو 34 روپے کلو آٹا ملتا تھا اب آٹا 80 روپے کلونہیں مل رہا ،حاجیوں اور ایماندار وں کی وجہ سے آتے اور چینی کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ، ہمارے دور میںچینی52 روپے کلو تھی جو آج 115 روپے ہو گئی ہے ،پھر چور کون ہے ،جو سستی اشیا دے کیا وہ چور ہے ؟۔ انہوں نے

کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بہتان پر اپنی سیاست کی بنیاد رکھی ، اسی کی نحوست پر یہ مہنگائی بڑھی ۔ انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمے پر انہیں شرم نہیں آئی ، عمران نیازی کے کہنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ،انہوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے ،قوم ان کو سقوط کشمیر کا مجرم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ

وسیم اکرم پلًس حکومت نے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہے ،لاہور گندگی کے ڈھیر میں بدل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا ، پی ڈی ایم کے جلسوں میں تمام مرکزی قیادت شریک ہو گی،

کراچی ، کوئٹہ اور لاہور کے جلسے کے بعد یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ،ہم نے حکومت کو چلنے کے لیے کافی وقت دیا ،دھاندلی کے باوجود ہم نے ان کو موقعہ دیا تاکہ یہ ایکسپوز ہو جائیں،قوم کو جو چورن بیچا اب یہ خود سامنے آ گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…